14 جنوری ، 2014
کراچی…بیشتر شہروں میں مرکزی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ گئے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملک بھر میں جلوس اور محافل ہوئیں، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے محبوب خدا کا ذکر کیا، درودوسلام اور نعتیں پڑھیں۔ بیشتر شہروں میں مرکزی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ملک بھر میں محافل ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ بیشتر شہروں میں جلوس اپنی منزلوں کو پہنچ چکے ہیں لیکن چند شہروں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ کوئٹہ میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کاجلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منان چوک پر ختم ہوا۔ اسلام آباد میں مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ لاہور میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ملتان میں بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس کے بعد شہر میں نعت کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔