14 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی میں عید میلاد النبیصلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرآب زم زم کی سبیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی کے علاقے نمائش میں آب زم زم کی سبیل لگائی گئی، جہاں آب زم زم پینے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ زم زم کی سبیل کے منتظمین کے مطابق ہر سال 11اور 12ربیع الاول کو یہ سبیل لگائی جاتی ہے اور ان دو دنوں میں لاکھوں افراد آب زم زم نوش کرتے ہیں۔