پاکستان
23 جنوری ، 2014

مذاکرات یا آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آ گیا،سیدخورشید شاہ

 مذاکرات یا آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آ گیا،سیدخورشید شاہ

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات یا آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آ گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ سیاسی حکومت کا ہونا چاہیئے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ سیاسی حکومت کا ہونا چاہیئے، سوات آپریشن کی ذمہ داری سیاسی حکومت نے قبول کی تھی، جس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی سیاسی حکومت کو ملا۔

مزید خبریں :