دلچسپ و عجیب
24 جنوری ، 2014

انوکھا کو لر جو برف سے نہیں سورج سے مشروبات ٹھنڈاکرتا ہے

انوکھا کو لر جو برف سے نہیں سورج سے مشروبات ٹھنڈاکرتا ہے

نیو یارک…امریکی ماہرین نے ایک ایسا منفرد سولر کولر متعارف کر وایا ہے جو حیرت انگیز طور پر برف کے بجائے سورج کی روشنی کا استعمال کر کے مشروبات کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس سولر کولر(Solar Cooler)کے ڈھکن کے اوپری حصے میں سولر پینل نصب کیے گئے ہیں جو سورج کی روشنی حاصل کر کے اسے برقی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔اس کولر میں نہ صرف مشروبات کو برف کے بجائے سورج کی توانائی سے ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے مو بائل اور لیپ ٹاپ بھی چارج کر نا ممکن ہے ۔ان تمام خصوصیات کی بدولت اس کولرکا استعما ل پکنک یا دیگر آؤٹ ڈور سر گرمیوں میں کسی دقت کے بغیر با آسانی کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :