27 جنوری ، 2014
لاہور…پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کلچرل فیسٹیول کے فوری بعد لاہور پہنچیں گے۔اور ورکرز کنونشن سے خطاب کے ذریعے پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ان کی آمد سے جہاں کارکنوں کا مورال بلند ہو گاوہیں صوبہ بھر میں پارٹی بھی متحرک ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے دیرینہ پارٹی ورکرز سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔