27 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں رینجرز اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں تین رینجرز اہل کار زخمی اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 رینجرز اہلکار اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔