16 فروری ، 2014
لاہور…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں ناکامی کے بعد اب پنجاب کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔لاہورمیں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے ڈانڈے بلوچستان میں نام نہاد آزادی کی جنگ لڑنیوالوں سے ملتے ہیں ،دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک پہنچنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کوملانے والے ریلوے ٹریک کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔