16 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ عرفان صدیقی نے طالبان کے متوقع سیزفائر اور دیگر مطالبات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکرتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف کو طالبان کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت کمیٹی کی جانب سے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سامنے سیز فائر اور دیگر مطالبات پیش کیئے جانے سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔