پاکستان
16 فروری ، 2014

طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکی سفیر

طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکی سفیر

لاڑکانہ… امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے وہ اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔موئن جو دڑوکے دورے کے موقع پرپاکستان میں تعینات رچرڈ اولسن نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ہے کہ موئن جو دڑوکی 5 ہزار سالہ قدیم سندھی تہذیب کے تحفظ کے لیے یہاں سندھ فیسٹیول کا انعقاد اچھا اقدام تھا اور اس سے پوری دنیا کی توجہ موئن جو دڑو کی تہذیب پر مرکوز ہونے میں مدد ملی ہے۔ امریکی سفیر نے قونصلر جنرل مائیکل ڈوڈ مین اور یو ایس ایڈ کے پاکستان میں سربراہ گریگ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو اور ذو الفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری بھی دی۔


مزید خبریں :