16 فروری ، 2014
لاہور …لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ہوا فیشن شو، ریمپ پر واک کرتی طالبات نے ملکی ثقافت کے خوشنما رنگ بکھیر ے۔طالبات کا کہنا تھا کہ ایسے رنگا رنگ فیشن شوز تفریح طبع کے ساتھ ٹیلنٹ میں بھی نکھار لاتے ہیں ۔ فیشن شو میں جدید فیشن کے بھی سارے رنگ موجود تھے۔ریمپ پر واک کرتی طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ فیشن انڈسٹری میں بھی منفرد مقام پیدا کرنے کی کوشش کریں گی۔