پاکستان
16 فروری ، 2014

پنجاب میں بارش کے بعد موسم پھرسرد، سندھ میں رات کو ہلکی سردی

پنجاب میں بارش کے بعد موسم پھرسرد، سندھ میں رات کو ہلکی سردی

اسلام آباد…پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم پھرسرد ہوگیا ہے۔سندھ کے کچھ شہروں میں دوپہر کے وقت کی سردی تو فی الحال ختم ہوگئی پر رات میں ہلکی سردی برقرارہے۔ پنجاب میں بیشتر شہروں میں گزشتہ روز بارش کے بعد سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے ، لوگوں نے دوبارہ سے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے، جبکہ سوپ اور چائے کی فروخت میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کا راج ہے اور ٹھنڈ کم نہ ہوسکی۔ سندھ میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہوجاتا ہے ۔ گلگت، بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے جس کی وجہ سردی اب بھی زوروں پر ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں ہے جہاں درجہٴ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :