پاکستان
17 فروری ، 2014

کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی کے 23 اہل کاروں کوقتل کردیا

کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی  کے 23  اہل کاروں کوقتل  کردیا

مہمند ایجنسی…کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کو قتل کردیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھیوں کو قتل کررہی ہے، اس کا انتقام لیا ہے۔ تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کو اتوار 16 فروری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ان اہل کاروں کو جون 2010 میں شونکڑئی پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایک طرف تو مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور دوسری طرف ہمارے ساتھیوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل، ساتھیوں کے خون کا انتقام ہے، حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھیوں کا انتقام لینا جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنی روش سے باز نہ آئی تو آئندہ ہمارا رد عمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :