پاکستان
17 فروری ، 2014

حملوں میں اضافے کی وجہ طالبان مذاکرات ہوسکتے ہیں؛ اختر مینگل

حملوں میں اضافے کی وجہ طالبان مذاکرات ہوسکتے ہیں؛ اختر مینگل

کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کی وجہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ بر طانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں اختر مینگل کا کہنا تھا ممکن ہے کہ بلوچ عسکریت پسند طالبان کی دیکھادیکھی زور آزمائی کررہے ہوں کیونکہ حکومت زور آوروں سے بات چیت کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اختر مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی بلوچوں سے بامقصد مذاکرات نہیں کئے گئے بلکہ صرف دل بہلایا گیا، کسی حکومت نے بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیابلکہ اسے کالونی سمجھ کر یہاں حکومت کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کبھی اقتدار کی اس سیڑھی کا حصہ نہیں رہا جو حکومت بنانے یا گرانے میں کردار ادا کرتی ہے، اسی لئے حکومتوں کو پروا نہیں ہو تی کہ بلو چستان میں کیا ہو رہاہے ؟

مزید خبریں :