دنیا
17 فروری ، 2014

وینرویلاکے صدر کا 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

وینرویلاکے صدر کا 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کراکس… وینزویلا کے صدر نے 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر نکولس مدورو نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ امریکی سفارتی اہلکار حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کے ایک گروپ کی گزشتہ دو ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی۔ یہ حکام نجی یونیورسٹیوں میں ملاقاتیں کررہے تھے۔ وینزویلا کے صدر نے کہا کہ وزیرخارجہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :