پاکستان
18 فروری ، 2014

کراچی:رات سے اب تک پرتشدد واقعات میں9 افراد ہلاک

کراچی:رات سے اب تک پرتشدد واقعات میں9 افراد ہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی۔ شہر میں گزشتہ رات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور ، اورنگی ٹاوٴن اقبال مارکیٹ اور اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 11 کے قریب فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب صبح سویرے ناردرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں لاشوں کی شاخت، سمیع اللہ، حفیظ اللہ، محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ چوتھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن اور گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہر میں اسنیپ چیکنگ جاری رکھنے اور پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی ہدا یت کی ہے۔

مزید خبریں :