25 فروری ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق درخواست کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے موٴقف اختیار کیا کہ وائی ایم سی اے، ہندو جیم خانہ، رتن تلاوٴ گردوارا اور کرشنا مندر حکومت سندھ کے کنٹرول میں ہیں، اقلیتوں کو ان کی ملکیت نہیں دی جارہی جبکہ ہندو جیم خانہ ہندو کمیونٹی کی رضا مندی کے بغیر ناپا کو دے دیا گیا ہے جو اقلیتوں سے زیادتی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہندو جیم خانہ 1995ء سے آثار قدیمہ میں شامل ہے لیکن ناپا کو دیے جانے کے بعد اس میں تعمیرات کی گئیں اور آثار قدیمہ کو نقصان پہنچا گیا۔ اقلیتوں کے لیے مختص فنڈ مندر، چرچ اور گردواروں پر خرچ نہیں کیے جارہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔