08 اپریل ، 2012
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا تاہم ژوب،کوہاٹ،پشاور، ہزارہ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندایک مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا تاہم ژوب،کوہاٹ،پشاور، ہزارہ ڈویڑن اورگلگت بلتستان میں چندایک مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ سیاچن اور گرد و نواح میں آج اور کل موسم خشک رہے گا تاہم شام کے وقت بادل چھائے رہیں گے۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43ڈگری رکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آبادمیں 34 پشاور ، راولپنڈی، لاہور 35، کراچی 37، قلات 25اور اسکردو 23،پاراچنار 26اور ، کوئٹہ 29 اور مری میں23، گوادر 40 ، سبی 41،حیدرآباد میں 42 اور تربت میں 44ڈگری رہنے کی توقع ہے ۔