پاکستان
10 اپریل ، 2012

سیاچن حادثہ:امریکی ٹیم کی آمد پر منور حسن کا اظہار تشویش

سیاچن حادثہ:امریکی ٹیم کی آمد پر منور حسن کا اظہار تشویش

لاہور.. . . .امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے سیاچن میں جاری ریسکیو آپریشن میں مدد کے لئے امریکی ٹیم کی آمد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ سے جاری ایک بیان میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی قوم کے ہیرو ہیں لیکن 2005ء کے زلزلے کے دوران مدد کے لئے آنے والی امریکی ٹیموں کے کارناموں سے پوری قوم واقف ہے۔امریکہ نے امدادی ٹیموں کے نام پر خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک قائم کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔انھوں نے سیاچن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امدادی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

مزید خبریں :