10 اپریل ، 2012
اسلام آباد. . .. .آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گردآلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ اور چھور میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آبادمیں 34 ،پشاور35 ، راولپنڈی35، لاہور37، کراچی36، قلات26اور اسکردو 23،پاراچنار 26 ، کوئٹہ 29 اور مری میں23، ،، حیدرآباد میں38 ، سبی،لاڑکانہ،نوابشاہ میں 40، گوادر41، ،سکھر میں 42، اور تربت میں43ڈگری رہنے کی توقع ہے۔