پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جزوی ہڑتال ، عوام پریشان

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جزوی ہڑتال ، عوام پریشان

کراچی… کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے شہر میں جزوی ہڑتال کی گئی۔پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑاجبکہ میٹرک کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور جلاوٴ گھیراوٴکے دوران جلنے والی گاڑیوں کا معاوضہ نہ ملنے پرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی اپیل پرشہر میں ٹرانسپورٹرز نے جزوی ہڑتال کی ۔صبح کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر انتہائی کم رہیں تاہم بعد میں مختلف روٹس پر بسیں ،کوچز اور منی بسیں چلنا شروع ہوگئیں۔ہڑتال کے باعث دفاتر اور کاروبار کیلئے نکلنے والے شہریوں اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے رکشہ ٹیکسی والوں کی چاندی ہوگئی۔مہنگائی کی چکی میں پسے شہری منہ مانگاکرایہ ادا کر کے سفر کرنے پر مجبور نظر آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری جانب آئے روز کی ہڑتالوں نے جینا محال کردیاہے۔ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا خمیازہ طلباء کو بھی بھگتنا پڑا اور میٹرک بورڈ کے تحت آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔ چئیرمین بورڈ کے مطابق اب یہ پرچہ 8 مئی کو ہوگا۔

مزید خبریں :