11 اپریل ، 2012
ہری پور… ہری پور میں دونالی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہری پور میں دونالی کے مقام پر مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 5 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔مسافر بس لاہور سے مانسہرہ اور ویگن بالاکوٹ سے راولپنڈی جارہی تھی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔