پاکستان
11 اپریل ، 2012

جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے آج سندھ میں ہڑتال

جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے آج سندھ میں ہڑتال

کراچی… جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کے پوسٹ مارٹم کے اجزا کا کیمیائی تجزیہ نجی لیبارٹری سے نہ کرانے اور حکومتی رویے کے خلاف آج سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے ۔ جسقم کے وائس چیئرمین ڈاکٹر نیازکالانی کا کہنا ہے کہ کئی بارکے مطالبے کے باوجود حکومت بشیرقریشی کے پوسٹ مارٹم کے اجزا کا کیمیائی تجزیہ نجی اسپتال کے بجائے سرکاری اسپتال سے کرا رہی ہے جس کے خلاف آج سندھ بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جائے گی۔جسقم کی ہڑتال کی وجہ سے حیدرآباد بورڈ نے میٹرک کے ریاضی اور تاریخ اسلام کا پرچہ ملتوی کردیا۔ میرپورخاص بورڈ کے تحت ہونے ہونیوالے نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ بھی ملتوی کردیا ہے جو اب 19 اپریل کو ہوگا، سکھر بورڈ نے میٹرک کے اسلامیات کا پرچہ ملتوی کردیا۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لاڑکانہ بورڈ نے نویں اور دسویں جماعتوں کے انگلش ، اردو اور سندھی کے پرچے ملتوی کردئے۔ جو اب 18 اپریل کو ہوں گے۔دوسری جانب حیدرآبادکے علاقے سبزی منڈی میں نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے دکانیں بھی بند کرادیں۔ ادھر کوٹری ریلوے اسٹیشن پر کھڑی 2 بوگیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی جس سے بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں۔خیرپور میں مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر کے 5 دھماکے کئے گئے۔

مزید خبریں :