11 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے سائٹ کی ایک فیکٹر ی آتشزدگی کی اطلاع پر4 فائرٹینڈرموقے پر پہنچ کر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نا ہو سکی۔ فائر برگیڈ حکام کے مطابق سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب پلاٹ نمبر 17 ای پر واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر برگیڈ کے عملے نے 1 گھنٹے کی جد جہد کے بعد قابو پالیا آگ کپڑوں کے کٹ پیس میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔