11 اپریل ، 2012
پشاور… پشاورکے نواحی علاقہ پشتہ خرہ کینال روڈ پر گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ علی الصبح پشتہ خرہ کے علاقہ کینال روڈ آفریدی آباد میں گیس لیکیج سے ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گھر کے دو بچے جاں بحق اور خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔