پاکستان
11 اپریل ، 2012

پشاور:شاہین ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے سے بچیاں زخمی

پشاور… پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاون میں مکان کی چھت گرنے کے باعث دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔ شاہین مسلم ٹاون میں واقع ملک عدنان کے مکان کی چھت شہتیر ٹوٹنے کے باعث منہدم ہو گئی ، چھت گرنے سے کمرے میں موجود دو بچے زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انکو گھر واپس منتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید خبریں :