11 اپریل ، 2012
کراچی… سال میں ایک بار سے زیادہ دانتوں کے ایکس رے سے دماغ کے ٹیومرکے امکانات دو سے تین گنا بڑھ جاتے ہیں۔3ہزار افراد پر کی گئی امریکی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے سال میں 2 سے3 مرتبہ دانتوں کا ایکسرے کرایا ان میں سے نصف میں meningiomaٹیومر پایا گیا۔ ٹیومر کی اس قسم میں اگر برین پرزور پڑے تو موت واقع ہوسکتی ہے۔