11 اپریل ، 2012
ممبئی… ملٹی اسٹارر فلم ہاوس فل ٹو نے تو دھمال مچا دیا، بھارت میں تو ہٹ تھی ہی اب دنیا بھر سے بھی کروڑوں کما لیئے۔ اکشے کمار کی فلم ہاوس فل ٹو ہنسی کا فوارہ لئے دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ بھارت میں تو یہ فلم ہٹ ہو ہی گئی ہے لیکن اامریکا، برطانیہ اور دوسرے ممالک میں بھی ہاوس فل ٹو نے ہاوس فل کر دیا ہے۔ بھارت میں بھی فلم اب تک 55کروڑسے زائد کما چکی ہے، اور اگر یوں کہیں کہ پانچوں انگلیاں گھی میں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔