11 اپریل ، 2012
پیانگ یانگ… شمالی کوریا نے اپنے متنازع راکٹ کے لانچ کیلئے تیاری تیز کردی ہے اور راکٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل جاری ہے ۔ پیانگ یانگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سیٹلائٹ کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ راکٹ لانچنگ کے آخری مراحل میں ہے اور اس میں ایندھن بھراجارہا ہے ۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ Unha 3 راکٹ لانچ کرنے کا مقصد موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنا ہے،تاہم امریکا اور جاپان سمیت عالمی برادری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ راکٹ کی آڑ میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔ راکٹ کو 12 اور 16 اپریل کے درمیان لانچ کیا جاسکتا ہے۔