11 اپریل ، 2012
کوئٹہ… ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگیلہ میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیر بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چارافراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں چھ دیگر حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد بر لیا گیا۔