انٹرٹینمنٹ
11 اپریل ، 2012

شاہ رخ خان کو سگریٹ نوشی کی عادت مہنگی پڑ گئی

شاہ رخ خان کو سگریٹ نوشی کی عادت مہنگی پڑ گئی

ممبئی… بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو سگریٹ نوشی کی عادت مہنگی پڑ گئی اور اس جرم میں انہیں بارہ اپریل کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا ۔ شاہ رخ خان اتوار کو جے پور میں ہونیوالے آئی پی ایل کے میچ کے دوران سگریٹ نوشی کرتے پائے گئے تھے ، جسے جے پور کی اینٹی اسموکرز سوسائٹی نے پسند نہیں کیا اور انہیں جے پور کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے بھی سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اکیڈمی ڈائریکٹر کا کہناہے کہ یہ پولیس اور انتظامیہ کی خامی ہے کہ شاہ رخ خان سگریٹ کیساتھ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے ۔ اکیڈمی کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی درخواست پر شاہ رخ خان کو اب 12اپریل کو عدالت میں پیش ہوناہوگا۔

مزید خبریں :