12 اپریل ، 2012
کراچی. . . .کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج نوجوان لڑکی مبینہ طور پر غلط انجکشن لگائے جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈاکٹرز وارڈ سے غائب ہوگئے۔شاہ فیصل کالونی کی رہائشی 15 سالہ نیہا کو 4 روز پہلے بخار کی وجہ سے سول اسپتال لایا گیا تھا۔ ورثاء کے مطابق ڈاکٹرز اس کا علاج کرتے رہے اور ٹیسٹ بھی کروائے لیکن بیماری کا پتہ نہ چلا سکے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ موت سے دو گھنٹے پہلے بھی نیہا کو ایک انجکشن لگایا گیا جس کے بعد اس کی حالت مزید خراب ہو گئی اور کچھ ہی دیر میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد تمام ڈاکٹرز وارڈ سے غائب ہوگئے اور اس معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے کوئی موقف نہیں دیا۔