15 جولائی ، 2014
اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جاوید اکبر خان کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن واپس لے لیا ہے ۔جاوید اکبر خان پی کے 68 ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے،الیکشن کمیشن کے مطابق جاوید اکبر خان کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن الیکشن ٹریبونل اور سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کے بعد واپس لیا گیا ہے ۔ اس حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات ہی کی روشنی میں پی پی 175 قصور سے مسلم لیگ ن کے رکن یعقوب نعیم سیٹھی کی رکنیت بحال کردی ہے ۔