پاکستان
23 اکتوبر ، 2014

غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے حسان ریاض کامیاب

غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے حسان ریاض کامیاب

شیخوپورہ...... شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 162کے ضمنی الیکشن کی پولنگ مکمل ہوگئی،اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار حسان ریاض نے30ہزار416ووٹ لے کر برتری حاصل کرلی ہے، اور رات گئے موصولہ غیرسرکاری اطلاعات کےمطابق حسان ریاض اس نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں ۔ فتح کی خوشی میں ن لیگ کے حامیوں نےشدید ہوائی فائرنگ کی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر چار افراد کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوفیں برآمد کرلیں یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن خرم گلفام کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی ۔ غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار چودھری حسان ریاض کو برتری حاصل ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ عثمان نثار پنوں دوسرے نمبر پرہیں ۔ مسلم لیگ نون کے حامیوں نے الیکشن میں برتری کی خوشی میں جشن منایا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورشدید ہوائی فائرنگ کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نوٹس، پولیس اور انتظامیہ سے بازس پرس کےبعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کر نے والے چار افراد کو گرفتار کرکرکے دو کلاشنکوفیں برآمد کرلیں۔ اس سے قبل دوپہر کو پولنگ اسٹیشن 55 نارنگ میں دونوں امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوگیا ۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا ،تاہم رینجرز اہلکار وں نے بروقت پہنچ کرصورتحال پر قابو پالیا۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار حسان ریاض کا کہناتھاکہ الیکشن میں برتری پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، عوام کی خدمت کرینگے، تعلیم اور ہیلتھ سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

مزید خبریں :