23 اکتوبر ، 2014
ہرنائی ......ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے دو کان کن ،جبکہ زیارت کے علاقے سنجاوی میں مکان کی چھت کرنے سے دو بچے جاں بحق ،چھ افراد زخمی ہوگئے ۔مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہرگ کی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے دو کان کن محمد انور اور انور علی جان بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے کانکنوں کاتعلق سوات سے بتایا جاتا ہے جبکہ دو سرے واقعہ میں زیارت کے علاقے سنجاوی میں مکان کی چھت کرنے سے دو بچے جاں بحق ،چھ افراد زخمی ہوگئے،زخمی کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال سنجاوی منتقل کردیا گیا ۔