دنیا
12 نومبر ، 2014

عراق اور شام میں 1کروڑ36لاکھ افراد بے گھرہیں، اقوام متحدہ

عراق اور شام میں 1کروڑ36لاکھ افراد بے گھرہیں، اقوام متحدہ

جنیوا......اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے دائریکٹر امین عواد نے کہاہے کہ عراق اور شام میں مسلح تنازعات کی وجہ سے13اعشاریہ6ملین یعنی ایک کروڑ36لاکھ افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد سردی کے آغاز پر خوراک اور چھت سے محروم ہیں۔جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے یو این ایچ سی آرکے ڈائریکٹر امین عوادکا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں جاری جنگ کی وجہ سےبے گھر ہو نے والے ان افراد کے لیے دستیاب امداد ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی ضروریات کی اعتبار سے دنیا بے حسی کا شکار ہے۔امین عواد نے کہا کہ دیگر اقوام خصوصا یورپی ممالک کو اپنی سرحدیں ان مہاجرین کے لیے کھولنا چاہیں تا کہ ان افراد کو پناہ دینے والے ممالک کا بوجھ بانٹا جا سکے۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہا ہے کہ سرمایے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ان مہاجرین میں سے سوا چار ملین افراد کے لیے رسد کی فراہمی بند ہو چکی ہے اور حالات تبدیل نہ ہوئے تو اگلے ماہ تک تمام مہاجرین کو خوراک کی فراہمی رک جائے گی۔

مزید خبریں :