26 نومبر ، 2014
سہالہ ........ پاکستان تحریک انصاف 30 نومبرکو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کررہی ہےتودوسری طرف اسلام آبادکےپولیس کالج سہالہ میں اہلکاروں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے جس میں انہیں سکھایاگیاکہ بپھرےمجمع پرقابوکیسےپاناہے؟یہ کوئی ریلی ہے ، جلوس نہ ہی جلسہ عام ۔۔۔بلکہ یہ مناظر ہیں پولیس کے 15روزہ کورس کے جس میں اہلکاروں کو یہ تربیت دی گئی کہ بپھرےہوئےمجمع پرقابو کیسے پانا ہے؟؟؟ اس تربیتی کورس میں نعرے مارنے والوں کو پولیس نے کامیابی سے منتشر ہی نہیں کیابلکہ متعددکوگرفتاربھی کرلیا۔پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ کہتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت ان نقائص کو مد نظر رکھ کردی گئی جوحالیہ واقعات کےدوران دیکھنےمیں آئے۔ اس موقع پر ایک دستے نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جدید اسلحہ کھولنے اور بند کرنے کی مہارت بھی دکھائی ۔ماہرین کہتے ہیں کہ ملک میں قانون کے موثر نفاذ کے تربیت کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کو بہتر مراعات اور سہولیات میں اضافے کی بھی ضرورت ہے ۔