پاکستان
03 دسمبر ، 2014

لاہور: نابینا افراد کا ملازمتیں نہ دیئے جانے کیخلاف احتجاج

لاہور: نابینا افراد کا ملازمتیں نہ دیئے جانے کیخلاف احتجاج

لاہور........لاہور میں نابینا افراد نے ملازمتیں نہ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈیوس روڈ پر دھرنا دیا تو پولیس حرکت میں آگئی اور نابینا افراد کو دھکے دے کر سڑک سے ہٹاتی رہی۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر پہنچ گئے۔ نابینا افراد نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمتیں نہ دیئے جانے پر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ بعد میں وہ ریلی کی صورت میں ڈیوس روڈ پہنچے اور وہاں دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ پولیس نے نابینا مظاہرین کو ہٹانے کے لئے انہیں دھکے دیئے تاہم وہ احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر پہنچ گئے۔ نابینا افراد نے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے کلب چوک میں دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں کوٹے کے مطابق میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :