Advertisement

کھیل
time icon 19 مارچ ، 2018

کراچی کنگز کے لینڈل سیمنز بھی پاکستان آنے پر رضامند

لاہور: کراچی کنگز کے ویسٹ انڈیم کھلاڑی لینڈن سیمنز بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے پاکستان آئیں گے۔

ترجمان کراچی کنگز نے ان کی پاکستان آنے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل خبر منظر عام پر آئی تھی کہ سیمنز پاکستان نہیں آرہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں اب صرف اوئن مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان میں میچز کھیلنے آئیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جو ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈ ویس اور روی بوپارا شامل ہیں۔

کراچی کا مقابلہ 21 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ فاتح سے ہوگا۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

@geonews_sport