Advertisement

کھیل
time icon 19 مارچ ، 2018

پی ایس ایل تھری فائنل کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف


کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو غیر قانونی طور پر ایک ویب سائٹ پر بیچے جارہے ہیں۔

ٹی سی ایس حکام کے مطابق ٹکٹ آن لائن بلیک کیے جانے کی شکایت پی سی بی کو کردی گئی ہے۔

ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر کریڈٹ کارڈ کے زریعے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ہزار روپے والا جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 4900 روپے میں جبکہ حنیف محمد اور شعیب محمد انکلوژر کے ٹکَٹ 6050 روپے میں بیچے جارہے ہیں۔

ویب سائٹ پر ماجد خان انکلوژر کے ٹکٹ کی فروخت 10 ہزار روپے میں کی جارہی ہے۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

@geonews_sport