Advertisement

کھیل
time icon 20 مارچ ، 2018

پی ایس ایل کے غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے غیرملکی کمنٹیٹر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایلیمینیٹر سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئے۔ 

کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔

غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔

سیر و تفریح کے بعد کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے بذریعہ ٹوئٹ کہا کہ پرانا لاہور شہر دیکھ کر بہت اچھا لگا، گلمورگن کے اپنے پہلے کپتان ماجد خان اور ڈیرن گنگا کے ساتھ گھومنا اچھا لگا۔

یاد رہے کہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا کل ہی پاکستان پہنچے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے 2 پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔


کمنٹیٹرز کے سیر سپاٹے


Advertisement

@geonews_sport