Advertisement

پاکستان
time icon 26 مارچ ، 2018

پی ایس ایل فائنل میں ویرات، انوشکا کے بھی چرچے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے—۔فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہی، لیکن کراچی میں ہونے والے اس فائنل مقابلے نے ثابت کردیا کہ یہ جیت صرف اسلام آباد کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔

فائنل کے معرکے میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا، جنہوں نے سیٹیوں، نعروں اور تالیوں کے ذریعے کھلاڑیوں کی خوب ہمت بندھائی۔

میچ کے دوران جہاں 'پاکستانی پی کے'، چاچا کرکٹ اور دیگر دیوانوں نے اپنی توجہ سب کی جانب مبذول کی، وہیں کچھ مداح بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بھی یاد کرتے نظر آئے۔

فائنل میچ کے دوران کرکٹ کے دو مداحوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں سے ایک پر درج تھا، 'ہم پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہتے ہیں'، جبکہ دوسرے پلے کارڈ پر لکھا تھا، 'انوشکا کے ساتھ'۔











شائقین کرکٹ کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ بند ہوجانی چاہیے اور کرکٹ کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

ساتھ ہی اس پیغام کو اتنا پھیلانے کی درخواست کی گئی کہ یہ بھارت تک پہنچ جائے۔











واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما گذشتہ برس کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسک ہوئے تھے۔

بھارت کی یہ اسٹار جوڑی پڑوسی ملک سمیت پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔



Advertisement

@geonews_sport