Advertisement

کھیل
time icon 12 فروری ، 2019

'میں بھی آرہا ہوں لیگ کھیلنے، بچوں کو بھی تو پتہ چلے تیزی ہوتی کیا ہے'

آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے، اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں، شعیب اختر— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں اور اب وہ بھی لیگ کھیلیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ 'ہیلو! 14 فروری کی تاریخ ہوگی، اپنے کیلنڈرز پر مارک کرلیں، میں بھی آرہا ہوں اس بار لیگ کھیلنے، آخر ان بچوں کو بھی تو پتہ چلے کہ تیزی ہوتی کیا ہے'۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے مزید کہا کہ 'آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے، اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں'۔

ویڈیو بیان میں انہوں ںے یہ بھی کہا کہ 'بچوں میں واپس آرہا ہوں، اور یہ میں تمہیں دکھاؤں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے، میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتاؤں گا کہ تیزی کیا چیز ہے'۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ 'یہ میرا اعلان ہے اور اب تم بچ کر رہنا'۔ ویڈیو میں شعیب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ آیا پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی بات کررہے ہیں یا کوئی اور لیگ اور بچوں سے ان کی مراد پاکستان کرکٹ کی موجودہ ٹیم ہے یا کوئی اور البتہ 14 فروری سے پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن دبئی میں شروع ہورہا ہے اور ممکن ہے کہ شعیب اختر کا پیغام اسی تناظر میں ہے۔

Advertisement

@geonews_sport