Advertisement

کھیل
time icon 17 فروری ، 2019

لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کو مل گئی

انجری کے باعث محمد حفیظ پشاور زلمی کے خلاف آج میچ نہیں کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

دبئی : لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں  اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

محمد حفیظ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے بلے باز اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں ہیں اور ابتدائی دو میچز میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیل چکی ہے، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسے شکست دی جب کہ گزشتہ روز قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport