Advertisement

پاکستان
time icon 18 مارچ ، 2019

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں، دہشت گردی کیلئے زیرو ٹالرنس ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے اور دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد بڑا امتحان تھا، عوام کے تعاون کی مثال نہیں ملتی، فائنل میث امن، مسکراہٹوں، اتحاد اور پاکستان کی جیت ہوئی۔

دہش گردی کی وارداتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تمام نیٹ ورک پکڑے گئے، دہشت گردوں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں، دہشتگردوں کے لیے زیرو ٹالرنس ہے۔

Advertisement

@geonews_sport