Advertisement

کھیل
time icon 20 جنوری ، 2021

تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کو ایک بار پھر میچز کی میزبانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، یہاں طویل وقفے کے بعد میچز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اس لیے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تزئین و آرئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

فوٹو: جیو نیوز

اسٹیڈیم میں جہاں ضروری مرمت کرنا ہے وہاں تیزی سے مرمت کا کام جاری ہے جبکہ مین بلڈنگ کے پیٹرنز انکلوژر میں باتھ رومز بنائے جا رہے ہیں اور انکلوژر کے جنگلوں کو رنگ روغن کرنے کے ساتھ خاردار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیدیم کے اسٹینڈز میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

فوٹو: جیو نیوز

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، ان میں پی ایس ایل 6 کا فائنل بھی شامل ہے۔

Advertisement

@geonews_sport