Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2021

پی ایس ایل 6 کے تمام میچز جیو سوپر کی ویب اور موبائل ایپ پر لائیو دیکھیں

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر اپنے ناظرین کو پی ایس ایل 2021 کے تمام میچز براہ راست دکھائے گا۔

اس سال پاکستانی اپنی ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ جیوسوپر کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن پر بھی  پی ایس ایل کے تمام میچز براہ راست دیکھ سکیں ہیں۔

اگر آپ کوئی بھی میچ مس نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ابھی جیو سوپر کی ویب سائٹ (www.geosuper.tv/live) وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے جیو سوپر کی موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں جس پر آپ کو ہر میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایونٹ سے جڑی ہر خبر ، فیچرز اور ماہرینِ کرکٹ کے تجزیے بھی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر ملیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ریکارڈ شدہ افتتاحی تقریب آج شام جیو سوپر پر نشر ہو گی جب کہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بھی پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

تو اگر آپ کوئی میچ مس نہیں کرنا چاہتے ہیں تو جڑے رہیے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے۔

Advertisement

@geonews_sport