Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2021

ایک غلطی نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو پہلے میچ سے باہر کر دیا

وہاب ریاض — فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کو کل اپنے اہم ترین بولر اور کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی بائیو سیکیور ببل کیخلاف ورزی کے بعد آئیسولیشن میں ہیں اس لیے کل کے میچ میں وہ شریک نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق زلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے بائیو سیکیور ببل کے باہر کے ایک فرد سے ملاقات کرلی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل لاہور قلندرز  کے خلاف میچ کے لیے پشاور زلمی قائم مقام کپتان کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج شب ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں شامل دو کھلاڑیوں کو بائیو سیکویور ببل کے باہر ایک ٹیم کے مالک سے  ملاقات پر بھی آئیسولیشن میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

@geonews_sport