Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2021

ویڈیو: پشاور زلمی نے اپنا نیا PSL ترانہ ریلیز کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے چھٹے سیزن کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا ۔

زلمی نے اپنے ترانے 'کنگڈم' کو آج یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جس میں پی ایس ایل فرنچائز کی برانڈ ایمبیسڈرز اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان ، ہانیہ عامر اور علی رحمان بھی نظر آ رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے ترانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جب کہ بعض افراد نے خیبرپختونخوا کا میوزک شامل نہ کرنے پر تنقید بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کے زلمی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر وابستہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔



Advertisement

@geonews_sport