Advertisement

کھیل
time icon 26 فروری ، 2021

رضوان اور صہیب کی ففٹیز، ملتان نے لاہور کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اپنے دونوں ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ ملتان سلطانز کو اپنے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا  جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2  اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔


میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 76 اور صہیب مقصود نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان مین آف دی میچ قرار پائے— فوٹو: پی ایس ایل

ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 76 اور صہیب مقصود نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان مین آف دی میچ قرار پائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

براہ راست میچ دیکھنے کے لیے www.geosuper.tv/live وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Advertisement

@geonews_sport