Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2021

کرس گیل کے گُگلی چیلنج پر سپر اسٹار ماہرہ خان کی زبردست ویڈیو

—اسکرین گریب 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گُگلی چیلنج پر اب سپر اسٹار ماہرہ خان کی زبردست ویڈیو  سامنے آئی ہے۔

چند روز قبل کرس گیل کی جانب سے گُگلی چیلنج متعارف کرایا گیا تھا جسے پاکستانی کھلاڑی حسن علی نے کیا تھا اور حسن علی کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

اب پاکستان پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سپر اسٹار ماہرہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کرس گیل کے گُگلی چیلنج کے مشہور اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔


گُگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک 4 ہزار کے قریب صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے سیزن میں گُگلی چیلنج ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے متعارف کروایا تھا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport